
Dua Al-Ahd | دعاء العهد — Keys to Paradise (AHLULBAYT+)
دعائے عہد
قسم: دعا | منسوب بحضور: امام جعفر صادق (ع) | مستحب وقت: بعد نمازِ فجر | ماخذ: بحار الانوار (جلد 53)
دعائے عہد
قسم: دعا | منسوب بحضور: امام جعفر صادق (ع) | مستحب وقت: بعد نمازِ فجر | ماخذ: بحار الانوار (جلد 53)
امام جعفر صادق (ع) سے روایت ہے کہ: "جو شخص چالیس دن تک ہر صبح یہ دعائے عہد پڑھے گا، وہ ہمارے قائم (عج) کے انصار و مددگاروں میں شمار ہوگا۔ اور اگر وہ ان کے ظهور سے پہلے وفات پا جائے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی قبر سے نصرتِ امام کے لیے اٹھائے گا۔"
Dua Ahad
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
خدائے رحمان و رحیم کے نام سے
اَللَّهُمَّ رَبَّ ٱلنُّورِ ٱلْعَظِيمِ
اے معبود اے عظیم نور کے پرودگار
وَرَبَّ ٱلْكُرْسِيِّ ٱلرَّفِيعِ
اے بلند کرسی کے پرودگار
وَرَبَّ ٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِ
اے موجیں مارتے سمندر کے پرودگار
وَمُنْزِلَ ٱلتَّوْرَاةِ وَٱلإِنْجِيلِ وَٱلزَّبُورِ
اور اے توریت اور انجیل اور زبور کے نازل کرنے والے
وَرَبَّ ٱلظِّلِّ وَٱلْحَرُورِ
اور اے سایہ اور دھوپ کے پرودگار
وَمُنْزِلَ ٱلْقُرْآنِ ٱلْعَظِيمِ
اے قرآن عظیم کے نازل کرنے والے
وَرَبَّ ٱلْمَلاَئِكَةِ ٱلْمُقَرَّبِينَ
اے مقرب فرشتوں
وَٱلأَنْبِيَاءِ وَٱلْمُرْسَلِينَ
اور فرستادہ نبیوں اور رسولوں کے پروردگار
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِٱسْمِكَ ٱلْكَرِيـمِ
اے معبود بے شک میں سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم کے واسطے سے
وَبِنُورِ وَجْهِكَ ٱلْمُنِيرِ
تیری روشن ذات کے نور کے واسطے سے
وَمُلْكِكَ ٱلْقَدِيمِ
اور تیری قدیم بادشاہی کے واسطے سے
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ
اے زندہ اے پائندہ
أَسْأَلُكَ بِٱسْمِكَ ٱلَّذِي أَشْرَقَتْ بِهِ ٱلسَّمَاوَاتُ وَٱلأَرَضُونَ
تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے جس سے چمک رہے ہیں سارے آسمان اور ساری زمینیں
وَبِٱسْمِكَ ٱلَّذِي يَصْلَحُ بِهِ ٱلأَوَّلُونَ وَٱلآخِرُونَ
تیرے نام کے واسطے سے جس سے اولین وآخرین نے بھلائی پائی
يَا حَيّاً قَبْلَ كُلِّ حَيٍّ
اے زندہ ہر زندہ سے پہلے
وَيَا حَيّاً بَعْدَ كُلِّ حَيٍّ
اور اے زندہ ہر زندہ کے بعد
وَيَا حَيّاً حِينَ لا حَيُّ
اور اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا
يَا مُحْيِيَ ٱلْمَوْتَىٰ وَمُمِيتَ ٱلأَحْيَاءِ
اے مردوں کو زندہ کرنے والے اے زندوں کو موت دینے والے
يَا حَيُّ لا إِلٰهَ إِلاَّ أَنْتَ
اے وہ زندہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
اَللَّهُمَّ بَلِّغْ مَوْلاَنَا ٱلإِمَامَ ٱلْهَادِيَ ٱلْمَهْدِيَّ ٱلْقَائِمَ بِأَمْرِكَ
اے معبود، پہنچا دے ہمارے مولا امام ہادی مہدیؑ کو جو تیرے حکم سے قائم ہیں
صَلَوَاتُ ٱللَّهِ عَلَيْهِ وَعَلَىٰ آبَائِهِ ٱلطَّاهِرِينَ
ان پر اور ان کے پاک بزرگان پر خدا کی رحمتیں ہوں
عَنْ جَمِيعِ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَاتِ
اور تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کی طرف سے
فِي مَشَارِقِ ٱلأَرْضِ وَمَغَارِبِهَا
جو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں ہیں
سَهْلِهَا وَجَبَلِهَا
میدانوں اور پہاڑوں
وَبَرِّهَا وَبَحْرِهَا
اور خشکیوں اور سمندروں میں
وَعَنِّي وَعَنْ وَالِدَيَّ
میری طرف سے میرے والدین کی طرف سے
مِنَ ٱلصَّلَوَاتِ زِنَةَ عَرْشِ ٱللَّهِ
بہت درود پہنچا دے جو ہم وزن ہو عرش
وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ
اور اس کے کلمات کی روشنائی کے
وَمَا أَحْصَاهُ عِلْمُهُ وَأَحَاطَ بِهِ كِتَابُهُ
اور جو چیزیں اس کے علم میں ہیں اور اس کی کتاب میں درج ہیں
اَللَّهُمَّ إِنِّي أُجَدِّدُ لَهُ فِي صَبِيحَةِ يَوْمِي هٰذَا
اے معبود میں تازہ کرتا ہوں ان کے لیے آج کے دن کی صبح کو
وَمَا عِشْتُ مِنْ أَيَّامِي
اور جب تک زندہ ہوں
عَهْداً وَعَقْداً وَبَيْعَةً لَهُ فِي عُنُقِي
باقی ہے یہ پیمان یہ بندھن اور ان کی بیعت جو میری گردن پر ہے
لا أَحُولُ عنها وَلا أَزُولُ أَبَداً
نہ اس سے مکروں گا نہ کبھی ترک کروں گا
اَللَّهُمَّ ٱجْعَلْنِي مِنْ أَنْصَارِهِ
اے معبود مجھے قرار دے ان کے مددگاروں،
وَأَعْوَانِهِ وَٱلذَّابِّينَ عَنْهُ
ان کے ساتھیوں اور ان کا دفاع کرنے والوں میں،
وَٱلْمُسَارِعِينَ إِلَيْهِ فِي قَضَاءِ حَوَائِجِهِ
مجھے حاجت برآری کیلئے ان کی طرف بڑھنے والوں ،
وَٱلْمُمْتَثِلِينَ لأَوَامِرِهِ
ان کے احکام پر عمل کرنے والوں
وَٱلْمُحَامِينَ عَنْهُ
ان کی طرف سے دعوت دینے والوں
وَٱلسَّابِقِينَ إِلَىٰ إِرَادَتِهِ
ان کے ارادوں کو جلد پورے کرنے والوں
وَٱلْمُسْتَشْهَدِينَ بَيْنَ يَدَيْهِ
اور ان کے سامنے شہید ہونے والوں میں قرار دے۔
اَللَّهُمَّ إِنْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ ٱلْمَوْتُ ٱلَّذِي جَعَلْتَهُ عَلَىٰ عِبَادِكَ حَتْماً مَقْضِيّاً
اے معبود اگر میرے اور میرے امامؑ کے درمیان موت حائل ہو جائے جو تو نے اپنے بندوں کے لیے آمادہ کر رکھی ہے
فَأَخْرِجْنِي مِنْ قَبْرِي مُؤْتَزِراً كَفَنِي
تو پھر مجھے قبر سے اس طرح نکالنا کہ کفن میرا لباس ہ
شَاهِراً سَيْفِي
و میری تلوار بے نیام ہو
مُجَرِّداً قَنَاتِي
میرا نیزہ بلند ہو
مُلَبِّياً دَعْوَةَ ٱلدَّاعِي فِي ٱلْحَاضِرِ وَٱلْبَادِي
داعئ حق کی دعوت پر لبیک کہوں شہر اور گاؤں میں
اَللَّهُمَّ أَرِنِي ٱلطَّلْعَةَ ٱلرَّشِيدَةَ
اے معبود مجھے حضرت کا رخ زیبا
وَٱلْغُرَّةَ ٱلْحَمِيدَةَ
آپ کی درخشاں پیشانی دکھا
وَٱكْحُلْ نَاظِرِي بِنَظْرَةٍ مِنِّي إِلَيْهِ
ان کے دیدار کو میری آنکھوں کا سرمہ بنا
وَعَجِّلْ فَرَجَهُ
ان کی کشائش میں جلدی فرما
وَسَهِّلْ مَخْرَجَهُ
ان کے ظہور کو آسان بنا
وَأَوْسِعْ مَنْهَجَهُ
ان کا راستہ وسیع کر دے
وَٱسْلُكْ بِي مَحَجَّتَهُ
اور مجھ کو ان کی راہ پر چلا
وَأَنْفِذْ أَمْرَهُ
ان کا حکم جاری فرما
وَٱشْدُدْ أَزْرَهُ
ان کی قوت کو بڑھا۔
وَٱعْمُرِ ٱللَّهُمَّ بِهِ بِلادَكَ
اور اے معبود ان کے ذریعے اپنے شہر آباد کر
وَأَحْيِ بِهِ عِبَادَكَ
اور اپنے بندوں کو عزت کی زندگی دے
فَإِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ ٱلْحَقُّ:
کیونکہ تو نے فرمایا اور تیرا قول حق ہے کہ
«ظَهَرَ ٱلْفَسَادُ فِي ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ
ظاہر ہوا فساد خشکی اور سمندر میں
بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي ٱلنَّاسِ.»
یہ نتیجہ ہے لوگوں کے غلط اعمال و افعال کا
فَأَظْهِرِ ٱللَّهُمَّ لَنَا وَلِيَّكَ
پس اے معبود! ظہور کر ہمارے لیے اپنے ولیؑ
وَٱبْنَ بِنْتِ نَبِيِّكَ
اور اپنے نبیؐ کی دخترؑ کے فرزند کا
ٱلْمُسَمَّىٰ بِٱسْمِ رَسُولِكَ
جن کا نام تیرے رسول کے نام پر ہے
صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ
حَتَّىٰ لا يَظْفَرَ بِشَيْءٍ مِنَ ٱلْبَاطِلِ إِلاَّ مَزَّقَهُ
یہاں تک کہ وہ باطل کا نام و نشان مٹا ڈالیں
وَيُحِقُّ ٱلْحَقَّ وَيُحَقِّقَهُ وَٱجْعَلْهُ
حق کو حق کہیں اور اسے قائم کریں قرار دے ان کو
ٱللَّهُمَّ مَفْزَعاً لِمَظْلُومِ عِبَادِكَ
اے معبود اپنے مظلوم بندوں کیلئے جائے پناہ
وَنَاصِراً لِمَنْ لا يَجِدُ لَهُ نَاصِراً غَيْرَكَ
اور ان کے مددگار جن کا تیرے سوا کوئی مددگار نہیں
وَمُجَدِّداً لِمَا عُطِّلَ مِنْ أَحْكَامِ كِتَابِكَ
بنا ان کو اپنی کتاب کے ان احکام کے زندہ کرنے والے جو بھلا دیئے گئے
وَمُشَيِّداً لِمَا وَرَدَ مِنْ أَعْلامِ دِينِكَ وَسُنَنِ نَبِيِّكَ
ان کو اپنے دین کے خاص احکام کو راسخ کرنے والے بنا اور اپنے نبیؐ کے طریقوں کو
صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وآلِهِ وَٱجْعَلْهُ
ان پر اور ان کی آلؑ پر خدا کی رحمت ہو
ٱللَّهُمَّ مِمَّنْ حَصَّنْتَهُ مِنْ بَأُسِ ٱلْمُعْتَدِينَ
اور اے معبود انہیں ان لوگوں میں رکھ جن کو تو نے ظالموں کے حملے سے بچایا
اَللَّهُمَّ وَسُرَّ نَبِيَّكَ مُحَمَّداً
اے معبود خوشنود کر اپنے نبی محمدؐ کو
صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وآلِهِ
بِرُؤْيَتِهِ وَمَنْ تَبِعَهُ عَلَىٰ دَعْوَتِهِ
ان کے دیدار سے اور جنہوں نے ان کی دعوت میں ان کا ساتھ دیا
وَٱرْحَمِ ٱسْتِكَانَتَنَا بَعْدَهُ
اور ان کے بعد ہماری حالت زار پر رحم فرما
اَللَّهُمَّ ٱكْشِفْ هٰذِهِ ٱلْغُمَّةَ عَنْ هٰذِهِ ٱلأُمَّةِ بِحُضُورِهِ
اے معبود ان کے ظہور سے امت کی اس مشکل اور مصیبت کو دور کر دے
وَعَجِّلْ لَنَا ظُهُورَهُ
اور ہمارے لیے جلد ان کا ظہور فرما
«إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيداً وَنَرَاهُ قَرِيباً.»
کہ لوگ ان کو دور اور ہم انہیں نزدیک سمجھتے ہیں
بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ ٱلرَّاحِمِينَ
تیری رحمت کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
پھر اپنی دائیں ران پر تین بار تھپکی دیں، ہر بار یہ کہیں:
الْعَجَلَ ٱلْعَجَلَ يَامَوْلايَ يَا صَاحِبَ ٱلزَّمَانِ
جلد آئیے جلد آئیے اے میرے آقا اے زمانہ حاضر کے امامؑ