Dua Tawassul Cinematic with English Subs – Mula Ali Bouhamad
دعائے توسل
قسم: دعا | منسوب بحضور: پیامبرِ اکرم (ص) و ائمہ اطہار (ع) | مستحب وقت: شبِ بدھ برائے قضائے حاجات | ماخذ: بحار الانوار

معصومین (ع) سے مروی یہ عظیم الشان دعا تمام دینی و دنیاوی حاجات کی برآوری اور مشکلات کے حل کے لیے پڑھی جاتی ہے۔ شیخ طوسی نے اپنے نسخوں میں نقل کیا ہے کہ: "جس شخص نے بھی کسی مقصد و حاجت کے لیے یہ دعا پڑھی، اس کی حاجت جلد از جلد پورا ہوئی۔"
Dua Tawassul
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ وَٲَتَوَجَّہُ اِلَیْكَ بِنَبِیِّكَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں تیرے پیغمبرؐ نبی رحمت حضرت محمدؐ کے وسیلے سے
یَا ٲَبَا الْقَاسِمِ یَا رَسُوْلَ اللہِ یَا اِمَامَ الرَّحْمَۃِ
اے ابوالقاسمؐ اے اللہؐ کے رسولؐ اے امامؑ رحمت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا الْحَسَنِ، یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ یَا عَلِیَّ بْنَ ٲَبِیْ طَالِبٍ، یَا حُجَّۃَ اللّٰہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو الحسن اے امیر المؤمنینؑ اے علیؑ ابن ابی طالبؑ، اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا فَاطِمَۃَ الزَّھْرَاءِ یَا بِنْتَ مُحَمَّدٍ، یَا قُرَّۃَ عَیْنِ الرَّسُوْلِ
اے فاطمۃ الزہرا اے دختر محمدؐ اے رسولؐ کی آنکھوں کی ٹھنڈک
یَا سَیِّدَتَنَا وَمَوْلَاتَنَا، اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكِ اِلَی اللّٰہِ وَقَدَّمْنَاكِ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہماری سردار اور ہماری آقا، ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْھَۃً عِنْدَ اللہِ اشْفَعِیْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والی خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا مُحَمَّدٍ، یَا حَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ ٲَیُّھَا الْمُجْتَبٰی، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابومحمد اے حسنؑ بن علیؑ اے پسندیدہ اے فرزند رسولؐ اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا عَبْدِاللہِ، یَا حُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ ٲَیُّھَا الشَّھِیْدُ، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو عبد اللہ اے حسینؑ بن علیؑ اے شہید اے فرزند رسولؐ اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا الْحَسَنِ یَا عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ یَا زَیْنَ الْعَابِدِیْنَ، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو الحسن اے علیؑ بن الحسینؑ اے عابدوں کی زینت اے فرزند رسولؐ اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا جَعْفَرٍ، یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ ٲَیُّھَا الْبَاقِرُ، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو جعفر اے محمدؑ ابن علیؑ اے باقرؑ اے فرزند رسول اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا عَبْدِاللہِ، یَا جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ ٲَیُّھَا الصَّادِقُ، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو عبد اللہ جعفرؑ ابن محمدؑ اے صادق اے فرزند رسولؐ اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْھًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا الْحَسَنِ یَا مُوْسَی بْنَ جَعْفَرٍ ٲَیُّھَا الْكَاظِمُ، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو الحسن اے موسٰی ابن جعفرؑ اے کاظمؑ اے فرزند رسولؐ اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا الْحَسَنِ یَا عَلِیَّ بْنَ مُوْسٰی ٲَیُّھَا الرِّضَا، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو الحسن اے علیؑ ابن موسٰیؑ اے رضاؑ اے فرزند رسولؐ اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا جَعْفَرٍ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ ٲَیُّھَا التَّقِیُّ الْجَوَادُ، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو جعفر اے محمدؑ ابن علیؑ اے تقی و جوادؑ اے فرزند رسولؐ اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا الْحَسَنِ یَا عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ ٲَیُّھَا الْہَادِی النَّقِیُّ، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو الحسن اے علیؑ ابن محمدؑ اے ہادیؑ نقیؑ اے فرزند رسول اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا ٲَبَا مُحَمَّدٍ، یَا حَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ ٲَیُّھَا الزَّكِیُّ الْعَسْكَرِیُّ، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے ابو محمد اے حسنؑ بن علی اے زکی اے فرزند رسولؐ اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے
یَا وَصِیَّ الْحَسَنِ وَالْخَلَفُ الْحُجَّۃُ ٲَیُّھَا الْقَائِمُ الْمُنْتَظَرُ الْمَھْدِیُّ، یَا ابْنَ رَسُوْلِ اللہِ یَا حُجَّۃَ اللہِ عَلٰی خَلْقِہٖ
اے وصی حسنؑ اے خلف حجت اے قائم منتظر مہدیؑ اے فرزند رسولؐ اے خلق خدا پر اس کی حجت
یَا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا اِنَّا تَوَجَّھْنَا وَاسْتَشْفَعْنَا وَتَوَسَّلْنَا بِكَ اِلَی اللہِ وَقَدَّمْنَاكَ بَیْنَ یَدَیْ حَاجَاتِنَا
اے ہمارے سردار اور ہمارے آقا ہم آپ کی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الٰہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں
یَا وَجِیْہًا عِنْدَ اللہِ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ اللہِ۔
اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے۔
اب آپ اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجات کی برآوری کی دعا مانگیں، انشاء اللہ وہ قبول ہوں گی۔ ایک اور روایت کے مطابق، آپ اس کے بعد یہ کلمات کہیں:
یَا سَادَتِیْ وَمَوَالِیَّ، اِنِّیْ تَوَجَّھْتُ بِكُمْ ٲَئِمَّتِیْ وَعُدَّتِیْ لِیَوْمِ فَقْرِیْ وَحَاجَتِیْ اِلَی اللہِ
اے میرے سردار اور میرے آقا میرے ائمہؑ میرے سرمایہ، میں اپنے فقر اور حاجت کے دن کے لئے تمہارے ذریعے سے خدا کے سامنے حاضر ہوں
وَتَوَسَّلْتُ بِكُمْ اِلَی اللہِ وَاسْتَشْفَعْتُ بِكُمْ اِلَی اللہِ
اور تمہارے وسیلے سے خدا کے سامنے حاضر ہوں اور خدا کے ہاں تمہیں اپنا سفارشی بناتا ہوں
فَاشْفَعُوْا لِیْ عِنْدَ اللہِ وَاسْتَنْقِذُوْنِیْ مِنْ ذُنُوْبِیْ عِنْدَ اللہِ
پس خدا کے حضور میری سفارش کیجئے اور خدا کی جانب سے میرے گناہ معاف کروائیے
فَاِنَّكُمْ وَسِیلَتِیْ اِلَی اللہِ وَبِحُبِّكُمْ وَبِقُرْبِكُمْ ٲَرْجُوْ نَجَاۃً مِنَ اللہِ
کیونکہ تم خدا کے ہاں میرا وسیلہ ہو اور تمہاری محبت اور قربت کے وسیلے سے میں خدا سے طالب نجات ہوں
فَكُوْنُوْا عِنْدَ اللہِ رَجَائِیْ
پس میری امید گاہ بن جاؤ
یَا سَادَتِیْ یَا ٲَوْلِیَاءَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ
اے میرے سردار اے خدا کے پیارے خدا کی رحمت ہو ان تمام پر
وَلَعَنَ اللہُ ٲَعْدَاءَ اللہِ ظَالِمِیْھِمْ مِنَ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ اٰمِیْنَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
اور خدا کی لعنت ہو ان دشمنان خدا پر جنہوں نے ان پر ظلم ڈھائے کہ جو اولین اور اخرین میں سے ہیں، آمین اے رب العالمین