تعقیبات — نمازِ عصر
نمازِ عصر کے بعد کی تعقیبات
تعقیباتِ نمازِ عصر
قسم: تعقیب | منسوب بحضور: امام جعفر صادق (ع) و امام موسیٰ کاظم (ع) | مستحب وقت: بعد نمازِ عصر | ماخذ: مصباح المتهجد
تعقیباتِ نمازِ عصر
قسم: تعقیب | منسوب بحضور: امام جعفر صادق (ع) و امام موسیٰ کاظم (ع) | مستحب وقت: بعد نمازِ عصر | ماخذ: مصباح المتهجد
نمازِ عصر کے بعد کی تعقیبات و ادعیہ، جن میں ستر بار استغفار، تلاوتِ سورہ قدر دس بار، اور مغفرتِ ذنوب کی دعا شامل ہے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
خدائے رحمان و رحیم کے نام سے
اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِيْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
میں اس خدا سے استغفار کرتا ہوں جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے،
الْحَيُّ الْقَيُوْمُ
اور وہ حی و قیوم،
اَلرَّحْمَنُ الرَّحِيْمُ
رحمان و رحیم
ذُو [ذَا] الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ
اور صاحب جلال و اکرام ہے
وَ اَسْاَلُهُ اَنْ يَتُوْبَ عَلَيَّ
اوراس سے سوال کرتا ہوں کہ
تَوْبَةَ عَبْدٍ ذَلِيْلٍ خَاضِعٍ
میری توبہ کو اس طرح قبول کر لے جس طرح کہ ایک بندہ ذلیل و حقیر و
فَقِيْرٍ بَاۤئِسٍ
فقیر و پریشان حال و
مِسْكِيْنٍ مُسْتَكِيْنٍ مُسْتَجِيْرٍ
مسکین،بیچارہ و طالب پناہ کی دعا قبول کی جاتی ہے
لَا يَمْلِكُ لِنَفْسِهِ نَفْعًا وَ لَا ضَرًّا
جس کے پاس نہ کسی فائدہ کا اختیار ہو اور نہ نقصان کا
وَ لَا مَوْتًا وَ لَا حَيَاةً وَ لَا نُشُوْرًا
نہ موت کا اختیار نہ زندگی کا اور نہ حشر و نشر کا
پھر آپ یہ دعائے مبارکہ پڑھیں:
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ
خدایا میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو،
وَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ
اس دل سے جس میں خشوع نہ ہو،
وَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ،
اس علم سے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو،
وَ مِنْ صَلَاةٍ لَا تُرْفَعُ
اس نماز سے جو تیری بارگاہ تک پہنچ نہ سکے
وَ مِنْ دُعَاۤءٍ لَا يُسْمَعُ
اور اس دعا سے جو قابل قبول نہ ہو۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ الْيُسْرَ بَعْدَ الْعُسْرِ
خدایا میں زحمت کے بعد آسانی،
وَ الْفَرَجَ بَعْدَ الْكَرْبِ
تنگی کے بعد وسعت
وَ الرَّخَاۤءَ بَعْدَ الشِّدَّةِ
اور شدت کے بعد سہولت کا طلب گار ہوں۔
اَللّٰهُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْكَ
میرے پاس جو نعمت بھی ہے وہ تیری ہی دی ہوئی ہے،
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے۔
اَسْتَغْفِرُكَ وَ اَتُوْبُ اِلَيْكَ۔
میں تجھ ہی سے استغفار کر رہا ہوں اور تیری ہی بارگاہ میں توبہ کر رہا ہو۔
امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جو شخص نماز عصر کے بعد ستر مرتبہ اللہ تعالی سے بخشش مانگے گا، اللہ تعالی اس کے سات سو گناہ معاف فرما دے گا۔
امام محمد تقی علیہ السلام سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جو شخص عصر کی نماز کے بعد دس بار سورہ قدر پڑھے گا، اس کے لیے اس دن تمام مخلوقات کے اعمال کے برابر اجر لکھا جائے گا۔
ہر صبح اور شام دعائے عشرات پڑھنا مستحب ہے، لیکن اس کی تلاوت کا بہترین وقت جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد کا وقت ہے۔