
Ziarat e Aal e Yaseen (Ziarat e Imam e Zamana) – Maulana Muhammad Rizwan
زیارتِ آلِ یٰس
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام مہدی صاحب الزمان (عج) | مستحب وقت: ہر وقت خصوصاً صبحِ جمعہ | ماخذ: الاحتجاج / المزار الکبیر
زیارتِ آلِ یٰس
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام مہدی صاحب الزمان (عج) | مستحب وقت: ہر وقت خصوصاً صبحِ جمعہ | ماخذ: الاحتجاج / المزار الکبیر
ناحیہ مقدسہ سے حضرت امام مہدی (عج) کا توقیعِ شریف جنابِ حمیری کے نام صادر ہوا، جس میں آپ (عج) نے فرمایا: "جب بھی تم اللہ تعالیٰ اور ہماری طرف متوجہ ہونا چاہو تو اس طرح کہو جیسے اللہ نے فرمایا: سلامٌ علی آلِ یٰسین..."
Ziyarat Aal-e-Yaseen
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
سَلاَمٌ عَلَىٰ آلِ يـٰس
سلام ہو اولاد پیغمبرؐ پر
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا دَاعِيَ ٱللَّهِ وَرَبَّانِيَّ آيَاتِهِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے داعی اور اس کے کلام کے نگہبان
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بَابَ ٱللَّهِ وَدَيَّانَ دِينِهِ
سلام ہو آپ پر اے خدا کے باب اور اس کے دین کی حفاظت کرنے والے
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا خَلِيفَةَ ٱللَّهِ وَنَاصِرَ حَقِّهِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نائب اور حق کے مددگار
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ ٱللَّهِ وَدَلِيلَ إِرَادَتِهِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت اور اس کے ارادے کے مظہر
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا تَالِيَ كِتَابِ ٱللَّهِ وَتَرْجُمَانَهُ
سلام ہو آپ پر اے قرآن کے قاری اور اس کی تشریح کرنے والے
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ فِي آنَاءِ لَيْلِكَ وَأَطْرَافِ نَهَارِكَ
آپ پر سلام ہو رات کے اوقات میں اور دن کی ہر گھڑی میں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بَقِيَّةَ ٱللَّهِ فِي أَرْضِهِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے نمائندہ
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا مِيثَاقَ ٱللَّهِ ٱلَّذِي أَخَذَهُ وَوَكَّدَهُ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وہ عہد جو اس نے باندھا اور پکّا کیا
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَعْدَ ٱللَّهِ ٱلَّذِي ضَمِنَهُ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وعدہ جس کا وہ ضامن ہے
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا ٱلْعَلَمُ ٱلْمَنْصُوبُ
آپ پر سلام ہو کہ آپ ہیں گاڑا ہوا علم،
وَٱلْعِلْمُ ٱلْمَصْبُوبُ
[آپ] ہیں سپرد شدہ دانش،
وَٱلْغَوْثُ وَٱلرَّحْمَةُ ٱلْوَاسِعَةُ
دادرس، کشادہ تر رحمت
وَعْداً غَيْرَ مَكْذُوبٍ
اور وہ وعدہ ہیں جو جھوٹا نہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ حِينَ تَقوُمُ
آپ پر سلام ہو جب آپ قیام کریں گے
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ حِينَ تَقْعُدُ
آپ پر سلام ہو جب منتظر بیٹھے ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ حِينَ تَقْرَأُ وَتُبَيِّنُ
آپ پر سلام ہو جب آپ قرآن پڑھیں اور تفسیر کریں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ حِينَ تُصَلِّي وَتَقْنُتُ
آپ پر سلام ہو جب آپ نماز گزاریں اور قنوت پڑھیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ حِينَ تَرْكَعُ وَتَسْجُدُ
آپ پر سلام ہو جب آپ رکوع اور سجدہ کرتے ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ حِينَ تُهَلِّلُ وَتُكَبِّرُ
آپ پر سلام ہو جب آپ ذکر الہیٰ کریں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ حِينَ تَحْمَدُ وَتَسْتَغْفِرُ
آپ پر سلام ہو جب حمد و استغفار کریں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ حِينَ تُصْبِحُ وَتُمْسِي
آپ پر سلام ہو جب آپ صبح اور شام کریں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ فِي ٱللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
آپ پر سلام ہو رات میں جب وہ چھا جائے
وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
اور دن میں جب روشن ہو جائے
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا ٱلإِمَامُ ٱلْمَأْمُونُ
آپ پر سلام ہو اے محفوظ امام
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا ٱلْمُقَدَّمُ ٱلْمَأْمُولُ
آپ پر سلام ہو جس کے آنے کی آرزو ہے
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ بِجَوَامِعِ ٱلسَّلاَمِ
آپ پر سلام ہو ہر طبقے کی طرف سے سلام
أُشْهِدُكَ يَا مَوْلاَيَ
میں آپ کو گواہ قرار دیتا ہوں اے میرے آقا
أَنِّي أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ ٱللَّهُ
اور گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ
وہ یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں
وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
اور یہ کہ حضرت محمدؐ اس کے بندے اور رسول ہیں
لاَ حَبِيبَ إِلاَّ هُوَ وَأَهْلُهُ
سوائے ان کے کوئی حبیب نہیں اور ان کے اہلبیتؑ کے
وَأُشْهِدُكَ يَا مَوْلاَيَ
آپ کو گواہ بناتا ہوں اے میرے آقا
أَنَّ عَلِيّاً أَمِيرَ ٱلْمُؤْمِنِينَ حُجَّتُهُ
اس پر کہ علیؑ امیر المؤمنین اور اس کی حجت ہیں
وَٱلْحَسَنَ حُجَّتُهُ
حسنؑ اس کی حجت ہیں
وَٱلْحُسَيْنَ حُجَّتُهُ
حسینؑ اس کی حجت ہیں
وَعَلِيَّ بْنَ ٱلْحُسَيْنِ حُجَّتُهُ
اور علیؑ ابن الحسینؑ اس کی حجت
وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ حُجَّتُهُ
اور محمدؑ ابن علیؑ اس کی حجت
وَجَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُهُ
اور جعفرؑ ابن محمدؑ اس کی حجت ہیں
وَموُسَىٰ بْنَ جَعْفَرٍ حُجَّتُهُ
موسیٰؑ بن جعفرؑ اس کی حجت ہیں
وَعَلِيَّ بْنَ مُوسَىٰ حُجَّتُهُ
علیؑ بن موسیٰؑ اس کی حجت ہیں
وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ حُجَّتُهُ
اور محمدؑ ابن علیؑ اس کی حجت
وَعَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُهُ
علیؑ بن محمدؑ اس کی حجت ہیں
وَٱلْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ حُجَّتُهُ
حسنؑ بن علیؑ اس کی حجت ہیں
وَأَشْهَدُ أَنَّكَ حُجَّةُ ٱللَّهِ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؑ خدا کی حجت ہیں
أَنْتُمُ ٱلأَوَّلُ وَٱلآخِرُ
آپؑ ہی ہیں اول و آخر
وَأَنَّ رَجْعَتَكُمْ حَقٌّ لاَ رَيْبَ فِيهَا
اور آپؑ کی رجعت حق ہے اس میں کوئی شک نہیں
يَوْمَ لاَ يَنْفَعُ نَفْساً إِيـمَانُهَا
اس دن ایمان لانا کچھ نفع نہ دے گا
لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ
جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو گا
أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيـمَانِهَا خَيْراً
یا ایمان کے تحت نیکی کے کام نہ کیے ہوں
وَأَنَّ ٱلْمَوْتَ حَقٌّ
اور یقیناً موت حق ہے
وَأَنَّ نَاكِراً وَنَكيراً حَقٌّ
منکر و نکیر حق ہیں
وَأَشْهَدُ أَنَّ ٱلنَّشْرَ حَقٌّ
میں گواہی دیتا ہوں کہ قبر سے باہر آنا حق
وَٱلْبَعَثَ حَقٌّ
اور مردوں کا اٹھنا حق ہے
وَأَنَّ ٱلصِّرَاطَ حَقٌّ
بے شک صراط سے گزرنا حق
وَٱلْمِرْصَادَ حَقٌّ
نگرانی ہونا حق
وَٱلْمِيزَانَ حَقٌّ
اور اعمال کا تولا جانا حق ہے
وَٱلْحَشْرَ حَقٌّ
حشر حق ہے
وَٱلْحِسَابَ حَقٌّ
حساب کتاب حق ہے
وَٱلْجَنَّةَ وَٱلنَّارَ حَقٌّ
جنت و جہنم حق ہے
وَٱلْوَعْدَ وَٱلْوَعِيدَ بِهِمَا حَقٌّ
ان کے بارے میں وعدہ اور وعید حق ہے
يَا مَوْلاَيَ شَقِيَ مَنْ خَالَفَكُمْ
اے میرے سردار آپؑ کا مخالف بد بخت ہے
وَسَعِدَ مَنْ أَطَاعَكُمْ
اور آپؑ کا پیروکار نیک بخت ہے
فَٱشْهَدْ عَلَىٰ مَا أَشْهَدْتُكَ عَلَيْهِ
پس میں گواہی دیتا ہوں اس کی جس کی آپ نے گواہی دی
وَأَنَا وَلِيٌّ لَكَ
میں آپؑ کا حبدار
بَرِيءٌ مِنْ عَدُوِّكَ
اور آپؑ کے دشمن سے بیزار ہوں
فَٱلْحَقُّ مَا رَضِيتُمُوهُ
پس حق وہ ہے جسے آپؑ پسند کریں
وَٱلْبَاطِلُ مَا أَسْخَطْتُمُوهُ
او رباطل وہ ہے جس سے آپؑ ناخوش ہوں
وَٱلْمَعْرُوفُ مَا أَمَرْتُمْ بِهِ
نیکی وہ ہے جس کا آپؑ حکم دیں
وَٱلْمُنْكَرُ مَا نَهَيْتُمْ عَنْهُ
اور برائی وہ ہے جس سے آپؑ منع کریں
فَنَفْسِي مُؤْمِنَةٌ بِٱللَّهِ
پس میرا دل ایمان رکھتا ہے خدا پر
وَحْدَهُ لاَ شَريكَ لَهُ
جو یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے
وَبِرَسُولِهِ وَبِأَمِيرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اور اس کے رسولؐ پر اور امیر المؤمنینؑ پر
وَبِكُمْ يَا مَوْلاَيَ أَوَّلِكُمْ وَآخِرِكُمْ
اور آپؑ پر اے میرے آقا ایمان رکھتا ہوں اسی طرح آپؑ کے پہلے اور آخری پر
وَنُصْرَتِي مُعَدَّةٌ لَكُمْ
اور میری نصرت آپؑ کے لیے حاضر ہے
وَمَوَدَّتِي خَالِصَةٌ لَكُمْ
میری دوستی آپؑ کے لیے خالص ہے
آمِينَ آمِينَ
قبول فرما، قبول فرما۔
دعا بعد زیارت آلِ یٰس
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ
اے معبود یقیناً میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ اپنے نبی محمدؐپر رحمت فرما
نَبِیِّ رَحْمَتِكَ وَكَلِمَۃِ نُوْرِكَ
جو رحمت و برکت والے اور تیرا نورانی کلمہ ہیں
وَٲَنْ تَمْلَأَ قَلْبِیْ نُوْرَ الْیَقِیْنِ
اور یہ کہ میرے دل کو نور یقین سے بھر دے
وَصَدْرِیْ نُوْرَ الْاِیْمَانِ
اور سینے کو نور ایمان سے بھردے
وَفِكْرِیْ نُوْرَ النِّیَّاتِ
اور میرے ذہن کو روشن نیتوں سے،
وَعَزْمِیْ نُوْرَ الْعِلْمِ
میرے ارادے کو نور علم سے،
وَقُوَّتِیْ نُوْرَ الْعَمَلِ
میری قوت کو نور عمل سے،
وَلِسَانِیْ نُوْرَ الصِّدْقِ
میری زبان کو نور صداقت سے
وَدِیْنِیْ نُوْرَ الْبَصَائِرِ مِنْ عِنْدِكَ
اور میرے دین کو اپنی طرف سے بصیرتوں کے نور سے پُر کر دے
وَبَصَرِیْ نُوْرَ الضِّیَاءِ
میری آنکھ کو نور ضیاء سے،
وَسَمْعِیْ نُوْرَ الْحِكْمَۃِ
میرے کان کو نور دانش
وَمَوَدَّتِیْ نُوْرَ الْمُوَالَاۃِ لِمُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ
اور میری دوستی کو محمد و آل محمد کی محبت کے نور سے بھر دے
حَتّٰی ٲَلْقَاكَ، وَقَدْ وَفَیْتُ بِعَھْدِكَ وَمِیْثَاقِكَ
حتی کہ تجھ سے ملاقات کروں جبکہ تیرے عہد و پیماں کو پورا کیا ہو
فَتُغَشِّیْنِیْ رَحْمَتَكَ یَا وَلِیُّ یَا حَمِیْدُ
پس تیری رحمت مجھے گھیر لے اے ولی اے تعریف والے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ حُجَّتِكَ فِیْ ٲَرْضِكَ
اے معبود محمد مہدیؑ پر درود و رحمت فرما جو تیری زمین میں تیری حجت،
وَخَلِیْفَتِكَ فِیْ بِلَادِكَ
تیرے شہروں میں تیرے خلیفہ،
وَالدَّاعِیْ اِلٰی سَبِیْلِكَ
تیرے راستے کی طرف بلانے والے،
وَالْقَائِمِ بِقِسْطِكَ، وَالثَّائِرِ بِٲَمْرِكَ
تیری عدالت پر قائم رہنے والے، تیرے حکم سے بدلہ لینے والے،
وَلِیِّ الْمُؤْمِنِیْنَ، وَبَوَارِ الْكَافِرِیْنَ
مومنوں کے ولی، کافروں کے لیے پیام موت،
وَمُجَلِّی الظُّلْمَۃِ، وَمُنِیْرِ الْحَقِّ
تاریکی میں روشنی کرنے والے، حق کو عیاں کرنے والے
وَالنَّاطِقِ بِالْحِكْمَۃِ وَالصِّدْقِ
حکمت و سچائی سے کلام کرنے والے
وَكَلِمَتِكَ التَّآمَّۃِ فِیْ ٲَرْضِكَ
جو تیری زمین میں تیرا کلمۂ کامل
الْمُرْتَقِبِ الْخَائِفِ، وَالْوَلِیِّ النَّاصِحِ
وہ تیرے فرامین کے نگہبان اور تیرے جبروت سے خوف زدہ ہیں، خیر خواہ ولی،
سَفِیْنَۃِ النَّجَاۃِ، وَعَلَمِ الْھُدٰی
نجات دلانے والی کشتی، ہدایت کے پرچم
وَنُوْرِ ٲَبْصَارِ الْوَرٰی
اور لوگوں کی آنکھوں کا نور ہیں
وَخَیْرِ مَنْ تَقَمَّصَ وَارْتَدٰی، وَمُجَلِّی الْعَمٰی
قمیص اور چادر پہننے والوں میں بہترین اور اندھوں کو آنکھیں دینے والے ہیں
الَّذِیْ یَمْلَاُ الْاَرْضَ عَدْلًا وَقِسْطًا
جو زمین کو عدل و انصاف سے پُر کریں گے
كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا
جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہو گی
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی وَلِیِّكَ وَابْنِ ٲَوْلِیَائِكَ
اے معبود اپنے ولی اور اپنے اولیاء کے ﴿نسل در نسل﴾ فرزند پر رحمت نازل فرما
الَّذِیْنَ فَرَضْتَ طَاعَتَھُمْ وَٲَوْجَبْتَ حَقَّھُمْ
جن کی اطاعت تو نے لازم فرمائی ان کا حق واجب کیا
وَٲَذْھَبْتَ عَنْھُمُ الرِّجْسَ وَطَہَّرْتَھُمْ تَطْھِیْرًا
اور ان سے پلیدی کو دور کیا انہیں پاک رکھا اور خوب پاک۔
اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُ وَانْتَصِرْ بِہٖ لِدِیْنِكَ
اے معبود امام زمانؑ کی مدد کر ان کے ذریعے اپنے دین کو غلبہ دے
وَانْصُرْ بِہٖ ٲَوْلِیَائَكَ وَٲَوْلِیَائَہٗ
اور ان کے ذریعے قوت دے اپنے دوستوں، ان کے دوستوں،
وَشِیْعَتَہٗ وَٲَنْصَارَھٗ، وَاجْعَلْنَا مِنْھُمْ
شیعوں اور مددگاروں کو، اور ہمیں ان میں سے قرار دے
اَللّٰھُمَّ ٲَعِذْھُ مِنْ شَرِّ كُلِّ بَاغٍ وَطَاغٍ
اے معبود بچائے رکھ ان کو ہر باغی اور سرکش کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ جَمِیْعِ خَلْقِكَ
اور اپنی مخلوقات کے شر سے ان کو محفوظ رکھ
وَاحْفَظْہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ
ان کی نگہبانی کر ان کے آگے سے،
وَمِنْ خَلْفِہٖ وَعَنْ یَمِیْنِہٖ وَعَنْ شِمَالِہٖ
ان کے پیچھے سے ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے
وَاحْرُسْہُ وَامْنَعْہُ مِنْ ٲَنْ یُوْصَلَ اِلَیْہِ بِسُوْءٍ
ان کو بچائے رکھ اس سے کہ انہیں کوئی اذیت پہنچے
وَاحْفَظْ فِیْہِ رَسُوْلَكَ وَاٰلَ رَسُوْلِكَ
ان کی حفاظت کر کے اپنے رسولؐ اور ان کی آلؑ کی حفاطت کر
وَٲَظْھِرْ بِہِ الْعَدْلَ
ان امام آخرؑ کے ذریعے عدل کو ظاہر کر
وَٲَیِّدْھُ بِالنَّصْرِ
اور نصرت دے کر ان کو قوی بنا
وَانْصُرْ نَاصِرِیْہِ
ان کے ناصروں کی مدد فرما
وَاخْذُلْ خَاذِلِیْہِ
ان کو چھوڑ دے جو ان کو چھوڑ گئے
وَاقْصِمْ قَاصِمِیْہِ
ان کو کمزور کرنے والوں کی کمر توڑ دے
وَاقْصِمْ بِہٖ جَبَابِرَۃَ الْكُفْرِ
ان کے ہاتھوں کفر کے سرداروں کو زیر کر
وَاقْتُلْ بِہِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِیْنَ وَجَمِیْعَ الْمُلْحِدِیْنَ
ان کی تلوار سے کافروں، منافقوں اور سارے بے دینوں کو قتل کرا دے
حَیْثُ كَانُوْا مِنْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِہَا
وہ جہاں جہاں ہیں زمین کے مشرقوں اور اس کے مغربوں میں
بَرِّہَا وَبَحْرِہَا
میدانوں اور سمندروں میں
وَامْلَأْ بِہِ الْاَرْضَ عَدْلًا
ان کے ذریعے زمین کو عدل سے بھر دے
وَٲَظْھِرْ بِہٖ دِیْنَ نَبِیِّكَ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ
اور اپنے نبی کے دین کو غالب کر دے
وَاجْعَلْنِیْ اللّٰھُمَّ مِنْ ٲَنْصَارِھٖ وَٲَعْوَانِہٖ
اور اے معبود مجھے امام مہدیؑ کے مددگاروں، ان کے ساتھیوں،
وَٲَتْبَاعِہٖ وَشِیْعَتِہٖ
ان کے پیروکاروں اور ان کے شیعوں میں سے قرار دے
وَٲَرِنِیْ فِیْ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ مَا یَٲْمُلُوْنَ
اور میرے لیے آشکار فرما آلؑ محمدؐ کے بارے میں جس کی وہ تمنا رکھتے ہیں
وَفِیْ عَدُوِّھِمْ مَا یَحْذَرُوْنَ
اور ان کے دشمنوں میں جس سے وہ دور رہتے ہیں
اِلٰہَ الْحَقِّ اٰمِیْنَ
اے سچے معبود ایسا ہی ہوا
يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ يَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے صاحب جلال و بزرگی اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔